قاہرہ…مصرکے آرمی چیف عبدالفاتح السیسی نے آئندہ صدارتی انتخابات لڑنے کافیصلہ کرلیاہے۔قاہرہ میں مقامی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق آرمی چیف عبدالفاتح السیسی آئین کے اصلاح شدہ مسودے پر ریفرنڈم ہونے کے بعد دوسری مرتبہ صدارتی الیکشن لڑنے کاباضابطہ اعلان 3 دن میں کریں گے۔انھوں نے الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ مصرمیں صدارتی انتخابات کے لئے کسی اہم امیدوارکے سامنے
نہ آنے کے باعث کیاہے۔ جبکہ فوج نے ان کی حمایت کافیصلہ کیاہے۔ان اطلاعات کے بعد اخوان المسلمین کے خلاف کریک ڈاوٴن اور معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔ فوج کے دوبارہ اقتدار میں واپس آنے کے امکان سے عوام میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔جنرل السیسی نے منتخب صدرمحمدمرسی کی معزولی اورعبوری حکومت قائم کرنے میں اہم کرداراداکیاہے۔